سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کی ترکیب
سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد
Ingredients
- اجزاء
1 پالک 200گرام
2 آلو دو عدد درمیانے
3 گاجر ایک عدد
4 مٹر ایک پیالی
5 سیم کی پھلی دس سے بارہ عدد
6 نمک حسب ذائقہ
7 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
8 پیاز دو عدد درمیانی
9 ٹماٹر دو عدد درمیانے
10 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک چائے کا چمچ
12 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
13 انار دانہ ایک چائے کا چمچ
14 انڈے دو عدد
15 مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل حسب ضرورت
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
1.
1پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ،ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار
منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
2.
2مٹر،گاجر اور سیم کی پھلی(باریک کٹی ہوئی)کو ہلکا سا ابال کر کچل لیں
۔آلوؤں کو بھی ابال کر کچل لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کرلیں، انڈوں کو
ہلکا سا پھینٹ کر ایک منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
3.
3تمام سبزیوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،ادرک لہسن ،لال
مرچ ،دھنیا زیرہ ،پسا ہوا انار دانہ ،فرائی کی ہوئی پیاز،انڈے اور مکئی کا آٹا ڈال
کر اچھی طرح ملائیں۔
4.
4اس مکسچر کے کباب بنا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں ،پھر اسے
کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

Comments
Post a Comment