آلو اور پیاز کے کُر کُرے پکوڑے بنانے کی ترکیب
Alo Or Pyaz K Kurkure Pakore Recipe In Urdu
آلو اور پیاز کے کُر کُرے پکوڑے بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
25 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد
اجزاء
1 بیسن ڈیڑھ کپ
2 پیاز تین عدد(درمیانے سائز کے کٹے ہوئے)
3 سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
4 ہرادھنیا تین کھانے کے چمچ(پتیاں)
5 مکئی کا آٹا ڈیڑھ پاؤنڈ
6 کوکنگ آئل تین کپ
7 آلو ایک سے دو عدد (درمیانے سائز کے)
تیار
کرنے کی ترکیب
1. ایک بڑے باؤل میں بیسن، دھنیاپاؤڈر،مکئی کا آٹا،نمک اور دیگر خشک
اجزاء کو مکس کرلیں۔
2. ہرے دھنیے کی پتیاں ،ہری مرچ، آلو اور پیاز کو اچھی طرح دھو کر کاٹ
لیں ۔
3. اب بیسن ،دھنیا پاؤڈر،نمک اور مکئی کے آٹے میں پانی ڈال کر اچھی طرح
مکس کریں۔
4. مکس کئے ہوئے آٹے میں کٹے ہوئے آلو، پیاز،ہری مرچ ،دھنیے کی پتیاں اس
طرح ملائیں کہ اس میں کوئی ڈھیلا نہ بننے پائے۔
5. فرائنگ پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں ۔اب چمچ کی مدد سے
تیار شدہ پیسٹ آئل میں ڈالیں ۔
6. پکوڑے تھوڑے تھوڑے کرکے طلیں،وقفے وقفے سے ان کی سائیڈ بدلتے رہیں
اور دونوں سائیڈیں گولڈن براؤن ہونے تک انتظار کریں۔
7. لیجیے!گرما گرم اور کُرکُرے آلو،پیاز کے پکوڑے تیار ہیں ۔ہرے دھنیے
اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

Comments
Post a Comment